Electricity Price
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ
نئے ٹیرف کا اطلاق دسمبر کے بلوں میں کیا جائے گا‘ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا ہے‘ نیپرا
اسلام آبادِ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت نیپرا میں ہوئی جہاں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بجلی کے نرخ ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ کردئیے گئے۔ نیپرا کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میںکیا گیا ہے اور نئے ٹیرف کا اطلاق دسمبر کے بلوں میں کیا جائے گا جس کے تحت صارفین کو 691 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی سفارشات کے مطابق مئی میں 7 ارب 30 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر پیداواری لاگت 56 ارب روپے آئی جس پر سی سی پی اے نے بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 12 پیسے اضافے کی تجویز دی جس کی نیپرا نے منظوری دے دی۔
No comments:
Post a Comment