Noshki, again Vote Counting
نوشکی،پی بی 40 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم
کوئٹہ(مقامی رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بابو محمد رحیم مینگل کی الیکشن کمیشن میں دائر کردہ پٹیشن پر فیصلہ صادر کرتے ہوئے پی بی 40 نوشکی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے لہٰذا متعلقہ ریٹرننگ آفیسر 21 جون تک گنتی کا عمل مکمل کرکے رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دینگے جس کے بعد کامیاب ہونے والے امیدوار کا اس حلقے سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے جس کے مطابق غلام دستگیر بادینی کو کامیاب قرار دیا گیا تھا مگر پہلی بار کامیاب ہونے والے امیدوار بابو محمد رحیم مینگل نے گنتی کے دوران اپنی عدم موجودگی کی وجہ سے دوبارہ گنتی کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی تھی۔
No comments:
Post a Comment