Wednesday, 19 June 2013

Taliban Attack On American Force

افغانستان‘ بگرام ایئر بیس پر طالبان کا راکٹ حملہ‘ 4 امریکی فوجی ہلاک

کابل(انٹرنیشنل رپورٹ) افغانستان میں امریکی فوجی بیس پر طالبان کے راکٹ حملے میں چار فوجی ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ گذشتہ روز بگرام ایئر بیس پر نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ایساف کی جانب سے جاری بیان میں بھی راکٹ حملے میں چار اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ کسی بھی گروپ نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیںکی تاہم افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ طالبان کی کارروائی ہے۔

No comments:

Post a Comment