Wednesday, 19 June 2013

Turbat Electricity Problem

تربت،آبسر مکینوں کی ٹرانسفر مرمت نہ کرنے کیخلاف احتجاجی دھمکی

پانچ مرتبہ اپنے خرچ سے مرمت کرچکے ہیں ،واپڈا نے درست نہ کیا تو روڈ بلاک کردینگے،مظاہرین

تربت(مقامی رپورٹر )حاجی مراد بازار آبسر کے مکینوں نے ٹرانسفارمر کی خرابی کے بعد مرمت نہ کرنے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی،پانچ مرتبہ اپنے خرچ پر مرمت کراچکے ہیں مگر اصل فالٹ سامنے نہیں آئی اور ایک بار پھر ٹرانسفارمر خراب ہوگیا،فوری طور پر درست نہ کیا گیا تو مجبورا روڈ بلاک کردینگے۔ آبسر حاجی مراد بازار کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جلے ہوئے ٹرانسفار مر کو واپڈا اپنی طرف سے درست کر کے ہمیں دے دے اس سے پہلے پانچ مرتبہ علاقہ مکین اپنے خرچ پر اس کی مرمت کراچکے ہیں مگر بجلی کم ولٹیج یا دیگر وجوہات کی بنا پر ایک بار پھر وہی ٹرانسفارمر خراب ہوگیا ہے جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڑوبنے کے علاوہ شدید گرمی میں پانی کے حصول کے لئے تڑپ رہی ہے انہوں نے کہاکہ اگر اس بار واپڈا نے ہماری ٹرانسفارمر درست کر کے نہیں دی تو مجبورا احتجاج کر کے روڈ بلاک کرینگے کیوں کہ علاقہ مکین اب تھک چکے ہیں اور مذید ازیت برداشت نہیں کرسکتے۔

No comments:

Post a Comment