American Intelligence
خفیہ نگرانی سے امریکہ میں دہشت گردی کے 50 منصوبے ناکام بنائے‘ سربراہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی
واشنگٹن(انٹرنیشنل رپورٹ)امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ نگرانی کے ذریعے نائن الیون کے بعد 50 سے زائد بڑے دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنائے۔نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ جنرل کیتھ الیگزینڈرنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ نگرانی کے پروگرام نے امریکیوں کو محفوظ بنایا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس پروگرام سے امریکا سمیت اتحادی ممالک کو دہشت گردی سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام میں شہریوں کی نجی زندگی میں کبھی مداخلت نہیں کی گئی۔ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آئی کے حکام بھی شامل تھے جنھوں نے نگرانی پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے ناکام بنائے گئے دہشت گردی کے کئی منصوبوں کا حوالہ دیا۔
No comments:
Post a Comment