Afghanistan
افغان وزارت خارجہ ، ایوان صدر کے بیانات میں تضاد ، صدر کرزئی نے امریکہ کے سکیورٹی ڈائیلاگ معطل کردیئے ، صدارتی ترجمان
سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات کا حتمی دور جلد شروع ہوگا ، ترجمان وزارت خارجہ
کابل, افغان وزارت خارجہ ا ور ایوان صدر کے درمیان امریکہ کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ پر متضاد بیانات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ صدر حامد کرزئی نے قطر میں طالبان کے ساتھ امریکہ کے براہ راست مذاکرات کے بعد سکیورٹی ڈائیلاگ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہیں آئے گا اور یہ بہت جلد شروع ہوجائینگے صدارتی ترجمان اجمل فیضی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر حامد کرزئی نے امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کے لیے جاری مذاکراتی عمل کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ترجمان کے مطابق مذاکرات معطل کرنے کا اعلان امریکہ کے آئے روز آنے والے متضاد بیانات کے باعث کیا گیا ہے اس سے قبل افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی ڈائیلاگ جلد شروع ہونگے ۔
No comments:
Post a Comment