Wednesday, 19 June 2013

BNP Protest In Turbat and Panjgur,Balochistan

بی این پی کارکنوں کا قتل،تربت میں مظاہرہ ،پنجگور میں ہڑتال

بلوچستان کا مسئلہ ہاتھ سے باہر ہے حکومت کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا،عبدالغفور بلوچ

پنجگور،شہر میں مکمل شٹرڈاو ¿ن ہڑتال تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے

پنجگور/تربت(مقامی رپورٹر) بی این پی مینگل کے زیراہتمام خضدارمیں کارکنوں کی شہادت کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگےا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آرگنائزر ڈاکٹرعبدالغفور بلوچ نے کہاکہ بی این پی کے کارکنوں پر عرصہ حےات تنگ کیاجارہاہے خضدارمیں حکومتی سرپرستی میں ڈےٹھ اسکواڈ سیاسی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں نئی حکومت کے آنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا قوم پرستوں کو استعمال کرکے پھر انہیں نکال باہرکیاجائے گا ہماری نیک خواہشات موجودہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہیں مگربلوچستان کا مسئلہ ان کے ہاتھ سے باہرہے اورہمیں لگتانہیں کہ حکومت کو کامیاب ہونے دیاجائے ‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تقسیم کاری یا بلوچوں کوتقسیم کرنے کی کسی بھی سازش کے سامنے بی این پی سیسہ پلائی دیواربن جائے گی محمود خان اچکزئی بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرانے کیلئے انتہاپرنہ جائےں ‘ احتجاجی مظاہرہ میں بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما عبدالحمید ایڈووکیٹ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری میرحمل بلوچ ‘ ڈپٹی آرگنائزرنصیر احمدگچکی ‘ ایوب جان گچکی‘ عبدالواحد بلیدی ‘ یوسف عزیز گچکی ‘ مہراللہ گچکی ودےگربھی شریک تھے ,جبکہ بی اےن پی مےنگل کی کال پر شہر مےںمکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے تفصیلات کے مطابق بی اےن پی مےنگل نے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آج بروز منگل پنجگور شہر مےں شٹرڈاﺅن ہڑتال کی کال دی تھی جس کے نتیجے مےں شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹ دکانےں ہوٹل اور مالےاتی ادارے بند رہے ہڑتال کے موقع پر سخت سےکےورٹی کے انتظامات کےے گئے تھے اس دوران کوئی نا خوشگوار واقعہ پےش نہیں آےا۔


No comments:

Post a Comment