BSO Azad
شہید علی جان اور شہدائے جون کی یاد میں عظیم الشان جلسہ
جھاﺅ(مقامی رپورٹر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کی جانب سے شہید علی جان اور شہدائے جون کی یاد میں جھاﺅ ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گےا جلسے مےںبچوں اور عورتوں سمےت بلوچ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلسے سے بی اےس او آزاد کے مرکزی چےئرمےن بلوچ خان، مرکزی وائس چےئرمےن بانک کرےمہ بلوچ، بی اےن اےم کے مرکزی سےکرےٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ سمےت بی اےس او آزاد کے دےگر مرکزی قائدےن نے خطاب کےا جلسے سے بی اےس او آزاد کے مرکزی چےئرمےن بلوچ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ شہدا کی آرزو اپنے قوم کوظلم و جبر سے آزادی اورعوام کی خوش حالی تھی آج دنےا مےں بلوچ قوم کی طرح دےگر اقوام بھی آزادی کےلئے جد و جہد کر رہے ہےں آزادی اور خوشحال زندگی کا مقصد ان اقوام کا بھی ہے جو کہ آزادی کے مقصد کےلئے اپنی زندگےاں قربان کر رہی ہےں اور آزادی کے نعرے پر ڈھٹی ہوئی ہےں آج بلوچ قوم بھی اپنی آزادی کےلئے جد و جہد کر رہا ہے جسے ختم کرنے کےلئے پاکستان ہر حد تک جا رہا ہے پاکستان نے بنگالےوں کے ساتھ کےا کےا آج دنےا کے سامنے ہے پاکستا ن کو اےک ملک بنانے مےں سب سے زےادہ کردار بنگالےوں کاتھا لےکن جب انہوں نے پاکستان سے آزادی کی بات کی تو پاکستان نے 30لاکھ بنگا لےوں کو شہےد کر دےابلوچستان پاکستان کےلئے بنگلہ دےش سے زےادہ اہمےت رکھتا ہے بلوچ تحرےک آزادی کے خلاف پاکستان زےادہ بھیانک ظلم کرےگا بنگلہ دےش کی آزادی کے خلاف چےن اور امرےکہ پاکستان کے ساتھ نہےں تھے لےکن آج چےن امرےکہ ، اےران ، سعودی عرب سمےت تمام طاقتےں بلوچ قوم پر ظلم و جبر کو برقرار رکھنے اور بلوچ سرزمےن کے استحصال کر برقرار رکھنے کےلئے پاکستان کی مدد کر رہے ہےں آج بلوچ قوم باشعور ہو چکی ہے اور پاکستان کے دلالوں کوووٹ دےنے سے انکار کر کے پاکستانی الےکشن کو ناکام کر چکا ہے بلوچستان مےں ووٹ صرف ان لوگوں نے دےا ہے جن کو پاکستان نے مراعات دےئے تھے لےکن عام بلوچوں نے اپنے گھروں سے نہ نکلتے ہوئے ووٹ سے انکار کر دیا آج ہر بلوچ کا گھر آزادی کے جہد کاروں کا گھر ہے ہر عام بلوچ انہےں خوش آمدےد کہتا ہے لےکن مجےد بےزنجو اور خےر جان کو کوئی بلوچ اپنے علاقے مےں خوش آمدےد نہےں کر تا ۔ انہوں نے علی جان کو شہےد کر دےا شہےد علی جان اےک فرد نہےں تھے بلکہ وہ اےک بلوچ رہنما اور بلوچ قوم کےلئے علم کا سر چشمہ تھے آج بلوچ قوم انہےں ان کی علم اور رہنمائی کی وجہ سے پہچانتی ہے آج بلوچ قوم کے پاس دشمن سے جنگ کے سوا دوسرا راستہ نہےں پاکستان کے خلاف جنگ کی شروعات بلوچ قوم نے نہےں کی پاکستان نے بلوچ سرزمےن پر قبضہ کر کے اس جنگ کو شروع کےا اور آج تک بلوچ قوم اپنے سرزمےن اور اپنے آزادی کے دفاع کےلئے جنگ لڑ رہا ہے بلوچ قوم عالمی قوانےن کو پامال نہےں کر رہا ہے آج جب حےر بےار ، مہران اور ڈاکٹر اللہ نظر سمےت دوسرے بلوچ رہنما دنےا کے سامنے بلوچ قوم کے حق کی بات کرتے ہےں تودنےا ان کی آواز کو سنتا ہے کےونکہ اس جنگ مےں بلوچ قوم حق پر ہے اور پاکستان نا حق ہے ہمےں جد و جہد آزادی کو کمزور نہےں ہونے دےنا ہے جد و جد کو منزل کی جانب لے جانے والی قوت عوام ہے بندوق کی طاقت عوام کی حماےت سے ہی جد وجہد کو آگے لے جا سکتی ہے ہماری قوت بلوچ عوام ہے پاکستان کے دلال کہتے ہےں کہ بلوچ آزادی پسند شہےد کےئے جائےنگے ہمارے گھر برباد کےئے جائےنگے لےکن آج ہمےں آزادی کی جد و جہد مےں خون بہانے کےلئے تےار ہو کر اور اپنے پےاروں کی قربانےوں پر فخر کرتے ہوئے جد و جہد کو جاری رکھنا ہے پاکستان بھی انگرےزوں اور دوسری طاقتوں کی طرح زےادہ دےر تک بلوچ سرزمےن کو اپنے قبضے مےں نہےں ر کھ سکتا بلوچ عوام اپنے لےڈروں اور پارٹےوں پر زور دےں کہ وہ متحد ہوںاگرہمارا دشمن متحد ہے اور ہمارا مقصد اےک ہے توہم کےو ں آپس مےں اتحاد نہےں کرتے اتحاد کے بغےر آزادی ممکن نہےں جلسے سے بی اےس او آزاد کے سےنئر وائس چےرپرسن بانک کرےمہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچ قوم کا شمار دنےا کے ان قوموں مےں ہوتا ہے جو اپنی آنے والے نسلوں کی آزادی اور خوشحالی کےلئے اور اپنے آزاد رےاست کےلئے جد و جہد کر رہے ہےں بلوچ قوم آج قربانےاں دے رہی ہے اےک جدو جہد کر رہا ہے اور دنےا کے سامنے ےہ دکھا چکا ہے کہ بلوچ قوم قربانی دےگا لےکن پاکستان کے مظالم کے سامنے سرخم نہےں کرےگادنےا کی تمام قومی آزادی کی تحرےکوں کو عوام منزل تک لے گئی ہے اےک فوج کو شکست دےا جاسکتا ہے لےکن عوام کو شکست نہےں دےا جاسکتاآج تحرےک آزادی کے مختلف مراحل طے کرنے کے بعد بلوچ عوام مےں شعور آچکی ہے اگر پاکستانی الےکشن کامےاب ہوتا تو پاکستان دنےا کو دکھا تا کہ بلوچ عوام ان کے ساتھ ہےں الےکشن کی ناکامی تحرےک آزادی کی سب سے بڑی کامےابی ہے الےکشن کو ناکام کرنے والی قوت بلوچ عوام ہے عوام نے اپنے گھروں سے نہ نکلتے ہوئے دشمن کو ےہ پےغام دےا کہ ہم تمہارے ساتھ نہےں ہےں بلوچ خواتےن کو اپنے کردار کا احساس کرتے ہوئے جد و جہد کےلئے ہمےشہ تےار رہنا چاےئے ہم آج وہ خوش نصےب نسل ہےں جو جد و جہد کو اپنے آنکھو سے دےکھ رہا ہے ہمےں اس جنگ مےں اےک کردار ادا کرنے کاموقع ملا ہے اہمےں اس کےلئے تےار رہنا چاہئے خواتےن ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہےںان کا کردار بہت اہم ہے اسی کردار کو تحرےک آزادی مےں استعمال کرنا چایئے آج ہمارے مرد تحرےک کا صرف اےک بازو ہےں جس کا دوسرا بازو عورتےں ہےں اےسے سخت حالات مےں بلوچ عورتےں مختلف طرےقوں سے تحرےک مےں کردار ادا کرسکتے ہےں اور اپنے بچوں اوربھائیوںکے ہمراہ جدو جہد کو آگے لے جائےں اور اےسے سخت حالات مےں عورتوں کی زےادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آزادی کےلئے سےاسی عمل کو آگے لے جائےں دنےا آج سےاسی عمل کو زےادہ اہمےت دےتا ہے اور ہم سےاسی مےدان مےں جد جہد کو مضبوط کر کے دنےا پر ےہ واضح کر دےں کہ بلوچ اپنے عورتوں کو گھروں مےں قےد نہےں رکھتے بلکہ ہماری خواتےں تحرےک مےں مردوں کے شانہ بشانہ جد وجہد کر رہی ہیں بلوچستان کسی سردار ےا نواب کی جاگےر نہےں بلکہ عام بلوچ کی ملکےت ہے بلوچستان ان غریب چرواہوں اور مزدورں کا ہے جنہوں نے اس کیلئے خون بہایا ہے بلوچستان ان کی میراث ہے جو اس کیلئے دکھ اور تکالیف برداشت کررہے ہیں ، بلوچستان بلوچ قوم کی آنے والی نسل کی میراث ہے جس طرح ہم آج دےگر مظلوم اقوام کےلئے صرف ہمدردی کا اظہار کر سکتے ہےں اسی طرح دےگر اقوام بھی ہمارے لےئے صرف ہمدردی رکھ سکتے ہےں لےکن جد و جہد ہمےں کرنی ہو گی تکالیف برداشت کرنی ہونگی اور قربانےاں دےنی ہونگی جس طرح آج الےکشن ناکام رہی ہیںاسی طرح تحرےک آزادی کی اس کامےابی کو جاری رکھنا ہوگا تحرےک کی ضرورےات کو پوری کرنے کےلئے خود کو ہمیشہ تیار رکھےں تحریک کو زندہ رکھنے کیلئے سخت جدوجہد کرنی ہوگی کےونکہ آج تحرےک کمزور ہو گئی تو پھر اےک طوےل عرصے تک دوبارہ ابھر نہیں سکے گی جو اقوام اپنے سرزمےن کی حفاظت نہےں کر سکی ہیں وہ دوسرے ملکوں مےں مہا جرےں کی زندگی گزار رہے ہےں آج بلوچ کو فےصلہ کرنا ہے کہ آےا آزاد سرزمےن پر زندہ رہنا ہے ےا مہا جر کےمپوں مےں جلسے سے مہمان خاص بی اےن اےم کے مرکزی سےکرےٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدو جہد آزادی کسی فرد کی محتاج نہےں جدو جہد مےں زندہ جہدکار اپنی زندگی سے جدو جہد کو آگے لے جاتے ہےں جبکہ شہادت کے بعد ان کی قربانےاں اور ان کا دےا ہوا راستہ قوم کی راہنمائی کرتا ہے دنےا کے کسی بھی کونے مےں آزادی انقلاب اور انسانےت کی بقا کی جد وجہد ہوگی وہاں ناکو خےر بخش شہےد علی جان جےسے شہد اکانام لےاجائےگا۔جب قوم مےں جد وجہد کا جذبہ موجود ہو ، قربانی کا جذبہ ہو، اپنے بےٹھوں، بچوں کو قربان کرنےکا جذبہ ہو، اس قوم کو کوئی غلام نہےں رکھ سکتا اس قوم کی تارےخ کبھی ختم نہےں ہوتی ۔قومی آزادی کےلئے جد و جہد کرنے والے تمام پارٹےوں اور تنظےموں کی جد وجہد قابل تعرےف ہے سب قومی آزادی کےلئے قربانےاں دے رہےں نہ کہ اپنی ذات کےلئے ان سب کی قربانےاں جہاں کہیں بھی ہوں وہ تحرےک آزادی کو آگے لے جاتی ہےں آج حےربےار مری، براہمدغ بگٹی، اللہ نظر، خےر بخش مری، بلوچ قو کے رہنما ہےں سب کی جدو جہد قابل تعرےف ہے آج بلوچ قوم کا کوئی آزادی پسند رہنما پاکستان کے ساتھ نہےں ملا ہوا ہے سوشل مےڈےا جےسے جگہوں پر تمام آزادی پسندوں کے خلاف پر وپیگنڈ ا کرنے والے ہمارے دوست اورہمدرد نہےں ہو سکتے قومی آزادی کی جنگ کو کوئی اےک پارٹی آگے نہےں لے جا سکتا اسے آگے لے جانے والی پوری قوم ہوتی ہے آج تمام پارٹےاں تحرےک کو آگے لے جارہی ہےں بلوچ سرزمےن پر قبضے کےلئے چےن اےران پاکستان کے ساتھ ملے ہوئے ہےں چےن کی آج کی قےادت اس بات کو فراموش کر چکی ہے کہ اس کی قوم نے بھی اس مقام پر پہنچنے اور اپنی آزادی کےلئے جد و جہد کی تھی قربانےاں دی تھیں آج بلوچ قوم بھی اسی رہ ا پر چلتے ہوئے قربانےوں سے گزر رہی ہے اور اپنی آزادی کےلئے جد و جہد کر رہی ہے گوادر بلوچ قوم کی ملکےت ہے اور بلوچ قوم آج گوادر کی حفاظت کےلئے جد و جہد کر رہی ہے اورقربانےا دے رہی ہے
No comments:
Post a Comment