Balochistan Budget
بلوچستان کا بجٹ آج اسمبلی اجلاس میںپیش کیا جا ئیگا،
وفاق ٹیکس کی مد میں ہدف حاصل نہ کرنے کے اثرات بلوچستان پر براہ راست مرتب ہونگے
کوئٹہ(مقامی رپورٹر) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل شام چھ بجے طلب کیا ہے جس میں بلوچستان کے مالی سال 2013-14ءکا بجٹ پیش کیا جائے گاجبکہ مالی سال 2013-14 کا بجٹ جمعرات کو پیش کردیا جائے گا ۔ بجٹ کا مجموعی حجم ایک سو 80 ارب روپے کے قریب بتایا جاتا ہے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل شام چھ بجے طلب کیا ہے جس میں بلوچستان کے مالی سال 2013-14ءکا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ وفاق کی جانب سے ٹیکس کی مد میں ہدف حاصل نہ کرنے کے اثرات بلوچستان پر براہ راست مرتب ہوں گے پہلے پہل صوبے کا بجٹ 2 سو ارب روپے تک پیش کئے جانے کا امکان تھا لےکن ٹیکسز کی مد میں وصولی کم ہونے اور اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کو بھی کم پیسے ملنے کے باعث اب یہ بجٹ پچھلے سال کے مقابلے میں بھی کم ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے نئے اراکین اسمبلی کی جانب سے تجویز کی گئی اسکیمات کو مکمل طور پر عملی شکل نہیں پہنایا جاسکے گا ۔
No comments:
Post a Comment