Wednesday, 19 June 2013

Accident

بے قابو گاڑی برساتی نالے میں گر گئی

چاغی(مقامی رپورٹر) دالبندین میں تیزرفتار گاڑی بے قابو ہو کر برساتی نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں بلوچ فٹ بال کلب نوکنڈی کے 4 کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کھلاڑی پک اپ گاڑی میں مغربی بائی پاس سے دالبندین بازار جا رہے تھے کہ پرنس فہد ہسپتال کے عقب میں موڑ کاٹنے کے دوران موٹر سائیکل سے بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے جس کے سبب گل خان، افتخار، مہراللہ اور سفر خان شدید زخمی ہوگئے جنہیں چاغی میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد گل خان اور افتخار کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment