Dera Murad Jamali,Balochistan
نصیرآباد ،تعمیراتی منصوبوں میں کروڑوں روپے ناقص میٹریل کے نذر ہوگئے
سڑکیں بنتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں،سیاسی حلقوں کا انکوائری کا مطالبہ
ڈیرہ مرادجمالی (مقامی رپورٹر )نصیرآباد میں تعمیراتی منصوبوں کی مد میں کروڑوں روپے ناقص میٹریل کے استعمال کی نذر ہوگئے مزید کروڑوں روپے مبینہ خورد برد کی نذر ہونے کا خدشہ اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دور حکومت میں نصیرآباد میں تعمیراتی منصوبوں میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کی نذر ہوگئے سڑکیں بنتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جن سے عوام کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکا جبکہ 2012کے سیلاب کے دوران تباہ ہونے والی سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کیلئے تحصیل تمبو میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر ہورہی ہے لیکن عوامی حلقوں کے مطابق مذکورہ سڑکوں کی تعمیر میں بھی مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے جس پر سیاسی وسماجی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔
No comments:
Post a Comment