Wednesday, 19 June 2013

Quetta Secuirity

شہر میں خوف کا عالم،داخلی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی

کوئٹہ ( مقامی رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںہونے والوں بم دھماکوں چار روز گزرنے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگی تا ہم سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں تدریسی عمل سوگ کے باعث معطل رہا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ دنوں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں طالبات کی بس اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں ہونے والے دھماکوں کے بعد شہر میں کاروباری زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی تا ہم شہر میں خوف دہشت اور عدم تحفظ کا احساس اپنی جگہ موجود ہے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شہر کی مختلف داخلی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کو خالی کرا لیا گیا ہے اورمریضوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں منگل کو بھی معطل رہیں۔

No comments:

Post a Comment