اوتھل،ٹریکٹر و آئل ٹینکر میں تصادم،3افراد شدید زخمی
ایک زخمی کراچی منتقل،آئل ٹینکر کا ڈرائیور گرفتار،تفتیش شروع
اوتھل(آئی این پی) اوتھل کے قریب ٹریکٹر اور آئل ٹینکر میں تصادم ،3افراد شدید زخمی ،ایک کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 15کلومیٹر دوربوہار کے مقام پر حب سے بیلہ جانے والے ٹریکٹر اور کوئٹہ سے کراچی جانے والے آئل ٹینکر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور محمد سلیمان ولد عارب قوم محمد حسنی سکنہ بلوچ کالونی حب اوردیگر ٹریکٹر میں سوار دوافرادعبیداللہ ولد جمعہ خان محمد حسنی سکنہ بلوچ کالونی حب اور گل حسن ولد عبدالغفور قوم جتوئی سکنہ کشمور سندھ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر وں نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی جبکہ ایک زخمی عبدالغفور جتوئی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا اوتھل لیویز نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
No comments:
Post a Comment